ابنا: کراچی سے رپورٹ کے مطابق جوڈیشیل مجسٹریٹ ضلع شرقی ذوالفقار شیخ کی مقامی عدالت نے کالعدم لشکر جھنگوی سندھ کے دھشتگرد امیر حافظ قاسم رشید کو دستی بم اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے اور پولیس مقابلے کے الزام میں 22 اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے اس موقع پر ۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم وکلاء سمیت فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیوں میں ملوث ہے جبکہ ملزم کی نشاندہی پر اس کے مفرور ساتھیوں کوبھی گرفتارکرنا ہے۔واضح رہے کہ کالعدم دھشتگرد تنظیم لشکری جھنگوی پاکستان میں فرقہ وارانہ دھشتگردی،شعیہ مسلمانوں کے قتل عام اورملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہے اور اس بات کا بارہا اس ملک کے وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے اعتراف بھی کیا ہے۔
.......
/169